وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا ’جگت‘ لگائی، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے،دلچسپ انکشاف

21  مئی‬‮  2019

لاہور (آن لائن) پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران نہایت مضحکہ خیز بات بتا ئی جس پر سامنے موجود صحافی بھی ہنس پڑے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

وہاب ریاض نے کہا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا تو میں بہت خوش تھا، انضمام بھائی کا ٹیلیفون آیا تو انہوں نے کہ تم جارہے ہو، میں نے پوچھا انضی بھائی کہاں جا رہاہوں؟ تو آگے سے انہوں نے جواب دیا کہ ”پنڈی میں ایک میچ وہ کھیلنے جاررہے ہو۔“ وہاب ریاض نے کہا کہ میں تھوڑا بوکھلا گیا تھا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کہناتھا کہ میں دو سال سے کوشش کر رہا تھا،مختلف جگہ پر کھیل کر اپنا کیس آگے لے کر رہا تھا کہ مجھ میں قابلیت ہے، بطور پلیئر مایوسی ہوتی ہے، مجھے ایسا لگا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن میں نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور محنت کرتارہا، اللہ محنت کا صلہ دیتاہے اور مجھے میری محنت کا صلہ ملاہے۔ان کا کہناتھا کہ ریورس سوینگ میں جتنا بھی عبور حاصل ہے کوشش کروں گا کہ بہتر پرفارم کر سکوں۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی سے متعلق انضمام الحق کاکہنا تھا کہ وہاب ریاض سینئر اور تجربہ کار با?لر ہیں، انہیں فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا ہے، وہاب ریاض کا انگلینڈ میں گیند کرنے کا بہت تجربہ ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…