ورلڈکپ میں کچھ دن باقی ،قومی کرکٹ ٹیم میں تجربات کا سلسلہ نہ رک سکا

6  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) ورلڈکپ میں کچھ دن باقی ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم میں تجربات کا سلسلہ نہ رک سکا ، ٹی ٹونٹی میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبو کرایا گیاجو کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل کھیلی جانے والی سیریز میں محمد عامر کے پاس

خود کو منوانے کیلئے آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا مگر اس کے باوجود بھی انہیں نہیں کھلایا گیا۔سپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق ورلڈکپ میں چند دن باقی ہیں مگر ٹیم مینجمنٹ فائنل الیون بنانے میں ہی ناکام نظر آرہی ہے۔ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد عامر کو شامل نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ انگلینڈ ٹور میں لیا جائیگا مگر انگلش ٹیم کے ساتھ کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں وہ ڈریسنگ روم سے ہی میچ دیکھتے رہے۔محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیامگر وہ وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ محمد حسنین نے چار اوورز میں 29 رنز دیئے،دوسری طرف بلے باز اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے امام الحق بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خود کپتان سرفراز احمد کو ہی معلوم نہیں کہ انہیں کونسی پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے آنا ہے،گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں وہ آٹھویں نمبر تک بھی بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔یاد رہے گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے دی تھی،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم 65 اور حارث سہیل 50 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…