ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یاسر شاہ کا ایک اور ریکارڈ، وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آئی این پی)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔32سالہ یاسر شاہ نے کیویز کیخلاف متحدہ عرب امارت میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض19.03کی اوسط سے29کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا جس کے ساتھ ہی انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر زیادہ شکار کرنے کا وقار یونس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، وقار یونس نے1990میں کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز

میں 29 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں اپنے نام کرنے کا قومی ریکارڈ گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے1987میں انگلینڈ کیخلاف 30 وکٹیں حاصل کی تھیں ، وقار یونس نے1993میں زمبابوے کیخلاف27  وکٹیں اپنے نام کیں تھیں،لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے1994میں نیوز ی لینڈ کیخلاف17.24کی اوسط سے25وکٹیں اپنے نام کی تھیں ، لیگ سپنر یاسر شاہ نے 2017میں ویسٹ انڈیز کیخلاف21.96کی اوسط سے25کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…