پی ایس ایل ، سیزن تھری دنیائے کرکٹ کے کونسے 20 بڑے نام مزید شامل ہو گئے، شائقین کا جوش و خروش عروج پر

15  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے مزید 20 نئے اسٹار کرکٹرز شامل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل،

وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق دنیائے کرکٹ کے نامور 20 کھلاڑی آئندہ ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن 3 کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل کےتیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے 20 نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…