ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں نان کی قیمت 17اور چپاتی کی قیمت 12روپے مقرر

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے شہر میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔کمشنرکراچی اور کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹا، چینی، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جن کے نوٹیفکیشن علیحدہ علیحدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔کراچی میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے، ہول سیل قیمت 93 روپے اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 مقرر کی گئی ہے، فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117 روپے، ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120روپے کلو، ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

کمشنر نے چینی کی نئی قیمت بھی مقرر کر دی ہے، جس کے مطابق چینی کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 137روپے، ریٹیل قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے، اس وقت مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق کمشنر نے کراچی میں 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے، 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔قبل ازیں کمشنرکراچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ الگ، الگ اجلاسوں میں تینوں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں تمام ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی محکمہ فوڈ کے افسران، صارفین کی تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اشیا کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اور مذکورہ اشیا کی قیمتیں ان کی مشاورت اور تعاون سے مقرر کر دی گئی ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…