کراچی(این این آئی)کراچی میں بھتیجی سے زیادتی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹائون کی حدود میں بچی سے زیادتی کیس میں اپنی بھتیجی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ویران جگہ پر اپنی بھتیجی کو ہوس کانشانہ بنایا تھا اور بچی کی نشان دہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم عثمان شیخ نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں بہک گیا تھا مجھ سے بڑی غلطی ہوئی ہے۔متاثرہ بچی کے والد نے بتایاکہ ملزم گھر کے قریب ہی ویرانے میں موجود تھا علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔