ثانیہ مرزا کے خواب چکنا چور ہو گئے ، بڑا دھچکا

14  جنوری‬‮  2017

سڈنی ( آن لائن )بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور پارٹنر جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائیکووا کو سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے ویمنز ڈبلز فائنل میں شکست ہوگئی۔ٹاپ سیڈ جوڑی کو فیصلہ کن معرکے میں ہنگری کی ٹیمیا بابوس اور روسی پلیئر اناستاسیا پاولیچنکووا نے اسٹریٹ سیٹ میں 4-6 اور4-6 سے ٹھکانے لگادیا، اس سے قبل ثانیہ اور باربورا نے سیمی فائنل میں وانیاکنگ اور یاروسلوا شیوڈووا کو 1-6 اور 2-6 سے ہرایا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں انہوں برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی ۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ تھیں۔ ثانیہ اور میٹک اسینڈز نے سیمی فائنل میں تائیوان کی سو وائی ہیش اور ان کی جرمنی کی لا را سیجیمونڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تائیوان کی سو وائی ہیش اور انکی جرمنی کی لا را سی جیمونڈ کو 6۔4 اور 6۔3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…