26 نومبر 1911 میں پیدا ہونے والے105 سالہ بوڑھے شخص کا منفرد ریکارڈ

5  جنوری‬‮  2017

پیر س(آئی این پی )فرانس کے 105 سالہ سائکلسٹ رابرٹ مارشاں نے ایک گھنٹے میں ساڑھے 22 کلو میٹر سائیکل چلا کر 105 برس کے سائیکلسٹوں کی نئی کیٹیگری میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس سے پہلے رابرٹ مارشاں 100 برس کی عمر کے سائیکلسٹوں کی کیٹیگری میں بھی تقریباً 27 کلو میٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ یہ ریکارڈ انھوں نے سنہ 2012 میں بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیکل چلاتے ہوئے وہ دس منٹ رہ جانے کا نشان دیکھ نہ سکے ورنہ ان کا ریکارڈ اور بہتر ہوتا۔ ‘میری ٹانگیں تکلیف میں نہیں تھی البتہ میرے ہاتھوں میں کچھ درد تھا مگر اس کی وجہ میرا گٹھیا کا مرض ہے۔ رابرٹ مارشاں نے اس ریس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ شاید وہ اپنا پانچ سال پرانا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔
’میری صحت اب اتنی اچھی نہیں ہے جتنی دو سال قبل تھی۔ لیکن میں یہاں اب سائکل ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے چلا رہا ہوں تاکہ لوگ یہ دیکھ سکیں کہ آپ اتنی بڑی عمر میں بھی سائیکل چلا سکتے ہیں۔
مارشاں کو پیرس کے نزدیک ویلو ڈروم میں سائیکلنگ کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے ایک بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جو ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔26 نومبر 1911 میں پیدا ہونے والے رابرٹ مارشاں نے کہا کہ ان کی لمبی عمر اور صحت کا راز اچھی غذا ہے جس میں وہ بہت سی سبزیاں اور پھل کھاتے ہیں۔ اس کہ علاوہ گوشت کا کم استعمال اور تھوڑی سے کافی پینا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…