جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شارجہ ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم نے جاتے جاتے ویسٹ انڈیزکے اہم کھلاڑی کوبڑے اعزازسے نوازدیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیزکے کریگ بریتھ ویٹ نے شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناٹ آئوٹ رہ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی بولرز کے آگے آہنی دیوار بن کر بیٹنگ کرنے والے تئیس سالہ اوپننگ بیٹسمین کریگ بریتھ ویٹ نے تاریخ رقم کردی۔دائیں ہاتھ کے اوپنر بریتھ ویٹ نےویسٹ انڈیز کی پہلی باری میں اننگز کا آغاز کیا اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے

انہوں نے بیٹ کیری کرتے ہوئے ایک سوبیالیس رنزبنائے ، ان کی ناقابل شکست سنچری کی باعث مہمان ٹیم چھپن رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔دوسری باری میں بھی بریتھ ویٹ ڈٹ گئے اور آئوٹ ہوئے بغیر ساٹھ رنزبنانے میں کامیاب رہے، ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔بریتھ ویٹ کا دونوں اننگز میں ناٹ آئوٹ رہنا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے اس سے قبل ٹیسٹ کی ایک سوچالیس سالہ ہسٹری میں کوئی بھی اوپنر دونوں اننگز میں ناٹ آئوٹ نہیں رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…