لاہور (نیوزڈیسک) سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے درمیان 10سے 20 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی تاہم اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 3 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اور مارچ میں متوقع بارشوں کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 3 اپریل، دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بہاولپور میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا میچ 9 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































