ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حضرت علی رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کی تلوارکا وزن

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ رجب الکرسی لکھتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللّہ عنہُ نے مرحب پر ذوالفقار کا وار کیا اور دو حصوں میں تقسیم کر کے زمین پر تڑپتا هوا چھوڑا تو اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام متعجب ہو کر تشریف لائے- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:تمہیں کس بات پر اتنا تعجب ہو رہا ہے؟ جبریل امین علیہ السلام نے فرمایا:

اس وقت آسمان کے تمام فرشتے مل کرلا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقارکا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور مجھے زاتی طور پر تعجب اس وجہ سے ہےکہ جب اللہ تعالیٰ نے قوم لوط پر عذاب نازل کیا تھا تو میں نے اس بدکار قوم کے سات شہروں کو زمین سے کاٹ کراپنے پروں پر اٹھایا تھا اور میں نے انہیں اتنابلند کیا تھا کہ حاملین عرش نے ان کے مرغوں کی آوازيں اور ان کے بچوں کے رونے کی صدائیں سنی تھیں اور میں نے انہیں صبح ہونے تک اپنے پروں میں اٹھائے رکھا تھا اور اللہ کے فرمان کا انتظار کرنے لگا۔ مجھے ان کا بوجھ ذرہ برابر بھی محسوس نہ ہوا۔ اور آج جب علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی ضرب چلائی اور اللّہ نے مجھے حکم دیا کہ ان کی تلوار کا کونہ پکڑ لوں تا کہ ان کی تلوار اس ثور تک نہ پہنچ جائے جس نے زمین کے بوجھ کو اٹھا رکھا ہے تاکہ زمین پلٹنے سے محفوظ رہے۔چنانچہ میں نے حکم الہی سے علی رضی اللہ تعالی عنہ کی تلوار کا کونہ پکڑ لیا تو اس کا وزن مجھے قوم لوط کے شہروں سے بھی زیادہ محسوس ہوا اور عجیب بات یہ ہے کہ اسرافیل اور میکائیل نے بھی علی رضی اللہ تعالی عنہا کے بازو کو ہوا میں پکڑا ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…