بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

لوگ عمران خان کو کیوں چھوڑ رہے ہیں، فیصل واوڈا کھل کر بول پڑے

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ سیاست کو شہدا کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی۔فیصل واوڈانے کہاکہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے، عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے۔ دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…