اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسد عمر کا پارٹی چھوڑنے سے انکار، دو اہم عہدوں سے مستعفی

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، نومئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،جو ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے ،عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے،پی ڈی ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ،آج الیکشن کرائیں تو پی ڈی ایم ایک تگڑی اپوزیشن بنے گی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی مذمت تمام لوگ کر چکے ہیں ، اس دن لوگوں کی جانیں گئیں ، لوگ زخمی ہوئے ، سرکاری و نجی املاک تباہ ہوئیں ، نومئی کو خطرناک یہ بات تھی کہ فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت مرتبہ کہہ چکے ہیں اگر پاکستان کی طاقتور فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی ان ممالک جیسا ہوتا جہاں حالات خراب ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کہہ چکے تھے کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات کے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ،واقعہ میں ملوث لوگوں پر سخت ایکشن ہونا چاہیے لیکن بیگناہوں کو جلد سے جلد چھوڑنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذاتی طور پر اس لیے زیادہ تشویشناک تھے کہ میری تین نسلوں کا فوج سے تعلق ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی محاذ ایسا نہیں جہاں میرے گھر کے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم ہے، عدلیہ فیصلے کرتی ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہوگا، کتنی خطرناک صورتحال ہے کہ اس کے فیصلے عملدرآمد نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے اسٹیک ہولڈر فوج جبکہ تیسرے اسٹیک ہولڈر پاکستان تحریک انصاف ہے جو اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں چوتھا اسٹیک ہولڈر پی ڈی ایم ہیں، لیکن ان کی سیاست کا بیڑہ غرق ہوگیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اس ملک کا پانچواں اور سب سے اہم اسٹیک ہولڈر عوام ہیں جن کی زندگی مشکل میں ہے اور ہر پاکستانی تکلیف میں ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ 1971 میں بنگلادیش بننے کے بعد وہ صورتحال نہیں تھی جو اس وقت موجود ہیں۔ اس وقت کوئی اچھی صورتحال میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی لیڈرشپ کی ذمہ داری ہے کہ ملک و قوم کو اس بحران سے نکالیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ان سب میں اچھی چیز یہ ہے کہ چیف جسٹس بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کرکے راستہ نکالیں، اس میں تحریک انصاف کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے لیے اب ذاتی طور پر ممکن نہیں ہے کہ میں قیادت کی ذمہ داریاں نبھاسکوں، اس لیے میں پارٹی میں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں اور کور کمیٹی کے ممبر کی رکنیت بھی چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہماری سیاسی حریف ہے لیکن یہ ایک سیاسی حقیت ہے ، آج الیکشن کرائیں تو بلوچستان اور سندھ میں پی ڈی ایم کی حکومت بنے گی ، آج الیکشن ہوں تو پی ڈی ایم ایک تگڑی اپوزیشن بنے گی ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے جو اعلان کیا ہے یہ میرا اپنا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔اس سے قبل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…