قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے‘شیخ رشید

24  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا، (ن)لیگ کی 8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے، آر یا پار ہو جائے گا، ان کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، پہلے ملک معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…