فرح گوگی کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت جنرل باجوہ نے دی فیصل واوڈا نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

11  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ہی تھے جنہوں نے سابق خاتون اول بشریٰ خان کی قریبی دوست اور معاون فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دی۔ واوڈا نے کہا کہ جب فرح ملک چھوڑ کر چلی گئیں تو باجوہ صاحب کو اس کا علم تھا۔

ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک بندگلی میں پھنس گئے ہیں اور جلد ہی عہدے سے نااہل ہو نے والے ہیں۔واوڈا نےکہا کہ سب کو خوش کرنے کی کوشش میں جنرل باجوہ اب تکلیف اٹھا رہے ہیں اور اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ جب محترمہ فرح نے ملک چھوڑنا چاہا تو انہیں جنرل باجوہ کے علم اور اجازت سے جانے دیا گیا۔ کیونکہ اگر فرح گوگی کو نہ جانے دیا جاتا تو عمران خان برا مان جاتے اور اس کو ذاتی طور پر لیتے۔واوڈا نے کہا کہ جنرل باجوہ اتنے محتاط تھے کہ وہ کسی بھی حد تک نہیں جانا چاہتے تھے جسے عمران خان اپنی ذاتی توہین سمجھتے۔فیصل واوڈا نے کہا، ایک ایسا شخص جس نے آپ پر بہت سے احسانات کیے۔ آپ اس کی توہین کریں یہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جنرل باجوہ اتنے ہی برے تھے تو آپ نے انہیں توسیع کیوں دی؟ اور اگر وہ واقعی اتنے ہی سازشی تھے تو آپ ان کی چھ ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیوں کر رہے تھے؟ آپ اس مبینہ برے شخص کے تحت الیکشن کروانا چاہتے تھے؟فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ ان کے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں اور اگر وہ ان کو ظاہر کر دیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…