پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

روس ہمیں ڈسکائونٹ پر تیل دے گا، مصدق ملک نے بلاول کے بیان کی تردید کر دی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)روس سے سستا تیل لینے کے معاملے پر وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی تردید کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ

روس سے خام تیل ہمیں ڈسکاونٹ میں ملے گا، روس ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا جو امید ہے رعایتی قیمت پر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ روس سے تیل ملنے کے بعد توانائی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سستی ایل این جی کے لیے آذربائیجان سے بات چیت چل رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 قسم کے روسی خام تیل پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے کہ جنوری میں ایک ایل این جی کا کارگو لاسکیں، پچھلے سال کے مقابلے میں جنوری اور فروی میں ایک ایک کارگو اضافی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزربائیجان سے ایل این جی خریداری کی بات چل رہی ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ تاثر پھیلایا جارہا ہے پاکستان ڈی فالٹ ہونے جارہا ہے ایسی کوئی بات نہیں، اگر یہ صورتحال ہوتی تو ایشین ڈیولپمنٹ بینک ہم سے یہ معاہدے نہ سائن کررہا ہوتا۔ روس سے سستا تیل لینے کے معاملے پر وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی تردید کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…