نواز شریف کی پٹرول سستا کرنے کی ہدایت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مؤقف بھی آ گیا

  بدھ‬‮ 14 دسمبر‬‮ 2022  |  11:49

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر ماضی میں آئی ایم ایف سے 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جوکمٹمنٹ کی گئی وہ ہمیں پوری کرنا ہو گی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی

حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا لیکن تیل کی قیمتوں میں ماضی کی 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جو کمٹمنٹ ہے وہ ہمیں پوری کرنی ہو گی۔ابھی تک یہ پالیسی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے، کوشش ہے کہ روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل مل جائے، روس سے سستا تیل خریدنے پر جو پابندی تھی وہ ختم ہو گئی، ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے بھی تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔یا رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول سستا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎