پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

4  دسمبر‬‮  2022

صوابی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی کے رہنماء اورضلع کونسل کے سابق عزیز اللہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے کا اعلان انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر مرکزی نائب امیر

مولانا فضل علی حقانی اور صوبائی فنانس و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان کی قیادت میں ایک وفد کی دعوت پر کیا۔ وفد نے گزشتہ روز ان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جے یو آئی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ،جو عزیز اللہ نے قبول کی اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان ایک جلسے میں کریں گے ۔جے یو آئی کے وفد میں ضلعی نائب امیر الحاج غفور خان جدون،تحصیل ٹوپی کے مئیر حاجی رحیم خان جدون،تحصیل صوابی امیر مولانا حسین احمد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انجنئیر قیصر شاہ، سابقہ ضلعی کونسلر مولانا اختر زمان، عزیز خان ایڈوکیٹ،امتیاز زیب، راشد سھیل یڈوکیٹ،علم داد، ساجد، مولانا انواراللہ اور دیگر مقامی رہنما بھی شامل تھے۔  ضلع صوابی کے رہنماء اورضلع کونسل کے سابق عزیز اللہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے کا اعلان انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی اور صوبائی فنانس و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان کی قیادت میں ایک وفد کی دعوت پر کیا۔

موضوعات: