بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن نے نئی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتظار کرو اور دیکھوں کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے

سیاسی کارڈ سینے سے لگالیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندہ دسمبر تک مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوئوں پر غور کیا گیا۔اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اپوزیشن والوںکے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں،تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پائوں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہاکہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علماء بورڈپنجاب ترمیمی بل،پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز بل پیش کیاجائے گا۔دی یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لاہور بل پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔

سبطین خان نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی قیادت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی

حتمی تاریخ کا اختیار دے دیا۔عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز خٹک، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، عاطف خان اور تیمور جھگڑا شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ارکان نے عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اختیار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…