سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نیا حکم جاری کردیا

  ہفتہ‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2022  |  14:30

سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نیا حکم جاری کردیا۔ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے، اعتراض ٹھوس نہ ہوں تو وہ کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے، عدالت

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کے امیدوار یاسر آفتاب کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے جسٹس منیبب اختر نے درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت عظمی نے درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو محض غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے، اعتراض ٹھوس نہ ہوں تو ریٹرننگ افسر کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اگر ٹھوس اعتراض ہو تو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسراعتراض نظر انداز کرسکتا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎