اسلام آباد (این این آئی)حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر پنجاب میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، (ق )لیگ اور جے یو آئی ایف نے اہم مشاورت کی جس میں پنجاب میں تبدیلی کیلئے بڑا مشن سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری چند روز تک اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دن پنجاب کے دل لاہور میں ہی قیام کریں گے، پنجاب میں سیاسی رہنماؤں اور ایم پی ایز سے سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی ملاقاتیں کریں گے، وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں پنجاب میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔