اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے ، جہانگیر ترین کا اپنی تمام ملز سے متعلق بڑا اعلان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے جس کے باعث کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز پہلے ہی کرشنگ شروع کر چکی ہے جبکہ جہانگیر ترین نے بھی اپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان اور وفاقی حکومت کے درمیان چینی ایکسپورٹ کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث پنجاب میں گنے کی کرشنگ کا باقاعدہ آغاز نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جمعہ سے کرشنگ شروع کرنیکا اعلان کر رکھا ہے اور کسان گنے کی فصل تیار کر کے کرشنگ کے انتظار میں ہیں، تاخیر سے کسانوں کا شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز مالکان نے گنے کی خریداری سے انکار کر دیا اور ملز مالکان نے بتایاکہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی تو کرشنگ شروع کریں گے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کین ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، شوگر ملز مالکان چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو فوری اضافہ بھی چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…