ظلم کی خوفناک داستان ، 4 بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

5  اکتوبر‬‮  2022

راولپنڈی(این این آئی)پیرودھائی پولیس نے موثر اور اہم تفتیش کے دوران11 سال میں4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا، 11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو

راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان میں وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ جاویداکرم، عمران اور عامر شامل ہیں، ماسٹر مائنڈ جاوید اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، ماسٹرمائنڈ جاوید نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا،ملزمان نے2 ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں2 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 18 جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے بھائی ماجدکوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا،پیرودہائی پولیس ماجد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی کڑیاں جوڑتے جوڑتے ماسٹر مائنڈ تک پہنچی، اندوہناک داستان کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کیے، ماسٹر مائنڈجاوید نے سال 2020 میں مقتول کے بڑے بھائی ملک ارشدکو اسلام آباد میں قتل کروا کر واقعہ کو حادثہ کارنگ دیا تھا،ماسٹر مائنڈجاوید نے مقتول کے ایک اور بھائی ملک واجد کو بھی نشہ کی لت میں مبتلاکر کے غائب کروا دیا،ماسٹر مائنڈ جاوید نے 2011 میں پیرودہائی کے علاقہ میں 17سالہ لڑکے کو اغواء کرکے قتل بھی کیا تھا، جس پر اسے معزز عدالت سے3مرتبہ سزائے موت سنائی گئی،جاوید مقتول کے والد سے جائیداد کا جھگڑا جس پر اس نے بیٹے کو اغواء کرکے تاوان بھی وصول کیاتھا،ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک ہی خاندان کے پوری نسل کو راستے سے ہٹانے کے پیچھے کروڑوں کی جائیدا د کا لالچ تھا، گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے ،اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…