جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت 215روپے تک آئے گی لیکن پھر اوپر چلی جائے گی ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ ذخیر ہ اندوز ڈرے ہوئے ہیں ، ان کا خیال ہے کہ اسحاق ڈار نے جیسے ماضی میں ڈالر کی قیمت کو فریز کیا تھا اب بھی کریں گے لیکن اب ان کی پاس یہ اتھارٹی نہیں ،

یہ اتھارٹی اسٹیٹ بینک کے پاس ہے ، حکومت نے سختی کی ہے ، جو انوسٹر بھاگ رہے تھے اسحاق ڈار کے آنے سے انوسٹ کرنے لگے ہیں ، امید ہے کہ ڈالر کی قیمت 215تک آئے گی لیکن اس کے بعد پھر جائے گی ۔ دوسری جانب ڈالر کی اصل قیمت 190روپے ہونی چاہیے ، ڈالر اوپر لے جانے میں فارن ایکس چینج ڈالرز اور بینکوں کا رول تھا، معاشی ماہرین کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام میں معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا ہے کہ اس وقت یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ڈالر مزید کتنا نیچے آئے گا جب سے اسحاق ڈار واپس آئے ہیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، کچھ لوگوں نے ڈالر ذخیرہ کیا تھا اب وہ بیچ رہے ہیں ، اسحاق ڈار نے واپس آتے ہی روپے کی قدرکو بہتر کرنے کی کوشش کی اور جنہوں نے ذخیرہ کیا ان کو معلوم ہو گیا ہے اب ذخیرہ کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…