اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر سے کھیلا جاتا رہا، نجی بینکوں کے56ارب روپے کا منافع کمائے جانے کا انکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر سے کھیلا جاتا رہا،نجی بینکوں کے56ارب روپے کا منافع کمائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی روپے سے کھیلا جاتا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی قیمت سےنجی بینکوں کے

اس موقعے سے خوب فائدہ اٹھایا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کےحوالے سے نجی بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بینکوں نے ایل سیز کھولنے کے لیے انٹر بینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپیسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپیسے کم ہوجائے گا ،مجھے آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا آتا ہے،کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈالرکی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے، امریکی کرنسی کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کے لیے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ نوازشریف کا علاج ہورہا ہے اور جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وہ وطن واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح مریم نواز شریف کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں،

جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے

مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…