جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم شاہنواز امیر جائے وقوعہ پر کیا کر رہا تھا ، پولیس کا حیران کن انکشاف

23  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چک شہزاد کے علاقے میں معروف سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا۔اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گھر کے اندر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا، پولیس کے سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کئے جائیں گے۔پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو کسی بھاری چیز کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص پولیس کی تحویل میں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آباد پولیس سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے 9بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پیٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہائوس سے شور وغل کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق ایف آئی آر مدعی کا خاندان درج کرواتا ہے اس لیے پولیس مقتولہ کے ورثا سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اگر اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا تو پولیس خود اس کیس کی مدعی بنے گی۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کینیڈا کی شہری ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…