کوچ سے تنازع، ٹیم کے15 کھلاڑی ایک ساتھ مستعفی

23  ستمبر‬‮  2022

بارسلونا (آن لائن )سپین کی ویمن فٹبال ٹیم کی 15 کھلاڑیوں نے کوچ کو ہٹانے کے لیے ایک ساتھ استعفی دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل سپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ سے کچھ تنازعات کی

صورت میں 15 کھلاڑیوں نے استعفی دیا ہے۔فیڈریشن کے مطابق ایسا واقعہ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، کھلاڑیوں نے اپنی مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالت نے ان کی جذباتی کیفیت اور صحت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی زخمیوں کے علاج معالجے، لاکر روم کے ماحول، ولڈا کی ٹیم کے انتخاب اور اس کے تربیتی سیشنز سے ناخوش ہیں۔اس حوالے سے فیڈریشن کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن دونوں کوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی کھلاڑی کو قومی کوچ یا اس کی کوچنگ کے حوالے سے سوال اٹھانے نہیں دیں گے۔ سپینش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے تک کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم میں واپس نہیں لیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…