پاکستان کیخلاف میچ،افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان کا بھارتی ٹی وی کو تہلکہ خیزانٹرویو

17  ستمبر‬‮  2022

نئی دہلی (یواین پی )افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے افغان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کارکردگی اچھی تھی مگر ناتجربہ کاری کے باعث فائنل تک نہیں جا سکے۔35 سالہ سابق افغان کرکٹر ان دنوں آنے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں شمولیت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں اصغر افغان نے بتایا کہ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل

کر افغانستان کی ٹیم اس سٹیج تک پہنچے گی کہ انتہائی دبا وکے حالات میں بھی اپنے اعصاب قابو میں رکھے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حریفانہ تصور کے بارے میں بھی بات کی اور وضاحت کی کہ کس طرح مجیب الرحمان اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئے اور کس طرح افغانستان کو بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر سیکھنے کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق اس میں شک نہیں کہ ایشیا کپ میں افغانستان کی کارکردگی اچھی رہی، صرف ایک مسئلہ یہ رہا ہے کہ ہماری ٹیم زیادہ تر بڑی ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلتی، اس لیے ضروری ہے کہ اس کو اپنے ہاں ایونٹس کا انعقاد کرے۔اصغر افغان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم بڑی ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلیں گے ہم تجربہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد سے ہماری ٹیم نے صرف ایشیا کپ کھیلا اور ان کے درمیان ایک لمبا عرصہ تھا، جب تک ہم مزید میچ نہیں کھیلیں گے ہماری کرکٹ آگے نہیں بڑھے گی۔

انہوں نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہ اس سے افغان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کارکردگی اچھی تھی مگر ناتجربہ کاری کے باعث فائنل تک نہیں جا سکے۔اصغر افغان نے پاکستان کے ساتھ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سنسنی خیز میچ تھا، جب آپ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ کو گیم کو گہرائی میں لے جانا پڑتا ہے۔

ہمارے کھلاڑیوں کی کوشش تھی کہ گیم کو جلدی ختم کر کے فتح حاصل کی جائے تاہم کھیل کو لمبا کرنا اس وقت کی ضرورت تھی۔اگر ہم تین سے پانچ تک سیریزز بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل لیں تو اس سے بہت کچھ بہتر ہو جائے گا۔ایشیا کپ میں مجیب الرحمان نے سات وکٹیں لیں جبکہ راشد خان نے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اصغر افغان نے یہ بھی کہا کہ مجیب نے مشکل وقت میں بولنگ کرائی، وہ زیادہ تر تیسرے نمبر پر بات کرتے تھے، اگرچہ کھلاڑی اور بھی تھے مگر مجیب پر بہت زیادہ پریشر تھا۔ جب راشد خان بولنگ کے لیے آئے اس وقت زیادہ فیلڈر دائرے کے باہر موجود تھے اور اس وقت گیند بھی پرانی ہو گئی تھی۔

اصغر افغان نے آخر میں لیجنڈز کرکٹ لیگ کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے۔ ہم کو کھیل کر مزہ آئے گا جس کا لطف سبھی اٹھائیں گے۔ اس میں بہت بڑے بڑے کھلاڑی آ رہے ہیں، میں ایڈن گارڈنز میں کھیلنے کے لیے بے چین ہوں، یہ سٹیڈیم میرے کیریئر کے لیے کافی لکی رہا ہے۔میں منظر ہوں کہ کب اس کا آغاز ہو، اور ہم سب مل کر کھیلی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…