بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں انتہائی ذلت آمیز شکست

datetime 8  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں انتہائی ذلت آمیز شکست کا سامنا، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔ دونوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی باؤلر کو خاطر میں

لائے بغیر دھواں دھار بیٹنگ کی، بھارت کی پہلی وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری، جب کے ایل راہول کو فرید احمد کی گیند پر نجیب اللہ زردان نے کیچ آؤٹ کیا، کے ایل راہول نے 41 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ان کے بعد سوریا کمار یادیو آئے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے انہوں نے 2 گیندوں پر چھ رنز بنائے اور وہ فرید احمد کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی اور رشبھ پنت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 122 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، رشبھ پنت بھی بیس سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور افغانستان کو جیتنے کے لئے 213 کا ہدف دیا۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز آئے لیکن دونوں کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑی کمار کا شکار بنے، آنے والے افغان بیٹرز بھی بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے، ایک موقع پر افغانستان کی مجموعی سکور 20 پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں، کریم جنت نے دو رنز بنائے اور وہ کمار کی گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زردان نے کوئی رنز نہ بنایا اور وہ بھی کمار کا شکار بنے۔ محمد نبی نے 7 رنز بنائے انہیں ارشدیپ سنگھ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، عظمت اللہ عمر زائی ایک رنز بنا سکے

ان کی وکٹ بھی کمار کے حصے میں آئی ان کا کیچ کارتک نے تھاما۔ راشد خان نے 15 رنز بنائے اور ہڈا کی گیند پر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے اور وہ ایشون کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ ابراہیم زردا ن نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 64 رنزبنائے، فرید احمد نے ایک رنز بنایا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح افغانستان مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکا، اس طرح بھارت 101 رنز سے جیت گیا۔بھارت کی جانب سے بھونیشورکمار نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ایشون، ارشدیپ سنگھ اور دیپک ہڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…