منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جدہ، اشتہاری شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،پاکستانی سمیت متعددزخمی

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ،شدت پسند نے خود کو دھماکے
سے اڑا دیا

جدہ (این این آئی )سعودی عرب میں پریزیڈنسی آف اسٹیٹ سکیورٹی نے کو اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو مطلوب ایک اشتہاری کی گرفتاری کی کوشش کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں اشتہاری ہلاک اور ایک پاکستانی شہری اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق مملکت کے ریاستی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کے اہلکاروں نے بدھ کے روز جدہ میں ایک اشتہاری عبداللہ بن زید عبدالرحمان البکری کی گرفتاری کے لیے السامریہ کالونی میں ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

اس موقع پر ملزم نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ اس دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔صدارت عامہ برائے ریاستی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…