شہباز گل ضمانت کروانے کیلئے متحرک ،پی ٹی آئی رہنما نے بڑا قدم اٹھا لیا

13  اگست‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔دوسری جانب شہباز گل کے جسمانی ریمانڈلینے کی درخواست مسترد ہونے کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی طرف سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے اور شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے یاد رہے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…