مصدق ملک نے عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

11  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ امید تھی عمران خان کہیں گے کہ شہباز گل کے بیان سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں،ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے تاہم عمران خان کوآزادہونے کایقین نہیں آرہا، وہ دوسروں کو

چور اور غدارکہتے ہیں، کے الیکٹرک کو 3 ملین پائونڈ لے کر ایک ارب ڈالرکافائدہ پہنچانے والا کیسے صادق و امین اور صاف شفاف ہو سکتا ہے؟، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سوشل میڈیاپر شہدا سے متعلق تضحیک آمیز ٹرینڈز چلائے، عمران خان کے منہ سے کسی نے نہیں سنا شہباز گل نے جو کہاوہ غلط ہے، تحقیقات جاری ہیں جو بھی جرم میں ملوث ہوااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی، عمران خان لاہورمیں کھیل کامیدان تباہ کرنے کی بجائے جلسے کیلئے کوئی اور جگہ چن لیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ملک 75 ویں سالگرہ منانے جارہا ہے عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کیا ، توقع تھی کہ وہ امن اور ترقی کی بات کریں گے اور لوگوں کو امید دلائیں گے تاہم انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور صرف سازش کا ذکر کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ کون ہے سازشی اور کون ان کے خلاف سازشیں کررہا ہے،ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں عمران خان کو آج تک اپنے آزاد ہونے کا یقین نہیں آرہا،وہ غلام غلام کی رٹ لگائے ہوئے ہیں خان صاحب ہمارا ملک آزاد ہے۔ جو آپ کے ساتھ میچ فکسنگ نہ کرے آپ اسے سازشی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف نقوی دنیا میں معاشی جرائم اور منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے کیس کامرکزی کردار ہے،

عمران خان نے بل گیٹس کے پیسے کا ذکر کیا لیکن یہ نہیں بتایاکہ بل گیٹس کے چندے کے پیسے چوری کئے ہیں اور اسے اس جرم میں امریکا میں 290 سال کی سزا ہونے جارہی ہے۔ عمران خان ملک ریاض کو دوسرا رئزنگ سٹار کہتے ہیں ایک نے امریکا میں جرم کیا دوسرے نے لندن میں۔عارف نقوی سے 3 ملین پائونڈ لیکر ایک ارب ڈالر کاایک تحفہ دیدیااور کے الیکٹرک نے خریداری کے وقت کراچی میں بجلی

کی پیداوار کے لئے جو بجلی گھر لگانا تھا اسے ختم کرادیا اور ساتھ ہی اضافہ بجلی بھی کے الیکٹرک کو دے دی۔ انہوںنے کہاکہ چاہے ملک میں جتنی بھی لوڈ شیڈنگ ہو جائے اس کا عمران خان کو خیال نہیں تھا، کیااس میں چوری اورسازش نظر نہیں آئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں اداروں سے لڑایاجارہاہے حالانکہ سوشل میڈیا پر شہداس سے متعلق تضحیک آمیز ٹرینڈ چلانے والے تحریک

انصاف کے کارکن تھے اور کئی دن تک یہ ٹرینڈز چلائے جاتے رہے کم از کم شہدا کا احترام کیاہوتا جنہوں نے اپنے ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ شہباز گل جو اپنے آپ کو عمران خان کا چیف آف سٹاف کہلواتا ہے بغاوت پراکسانے سے متعلق اس کا بیان بالکل واضح ہے،ہم سمجھ رہے تھے کہ عمران خان اس کے بیان سے لاتعلقی کا اظہارکریں گے لیکن ایساکچھ نہیں کیا اور

کسی نے عمران خان کے منہ سے یہ نہیں سنا کہ شہبازگل نے جو کہاہے وہ غلط ہے، اس سے پہلے سقوط ڈھاکہ سے متعلق عمران خان کے بیانات موجودہیں۔بھارت اور امریکا میں جاکر وہ جو کچھ کہتے رہے ہیں وہ سب کو پتہ ہے، امریکا میں ٹرمپ کے ساتھ کشمیر کی سوداگری کرکے آئے ہیں۔ امریکی صدر کے فون کا انتظار کرتے رہے ہیں تو وہ وفا دار ہیں اور ہم غدارقرار دیئے جاتے ہیں، عمران خان دوسروں کو چور

اور اپنے آپ کو صادق اور امین کہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو سول نافرمانی پراکسانے والا اور مار دھاڑ کی باتیں کرنیوالااپنے آپ کو صاف شفاف کہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شہبازگل کے بیان کی مذمت کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک میں وافر بجلی کی باتیں کرتے تھے بتائیں کہاں ہیں وہ وافر بجلی اور

گیس۔انہوں نے اپنے دور میں بجلی کی پیداوار کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا، ملک کی 75 ویں سالگرہ پر وہ کیاکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہیں کیوں یقین نہیں آرہاکہ یہ ملک ترقی کرے گااور آگے بڑھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہوں گی اورایسا نہیں ہوگاکہ کسی کی گاڑی کو روک کر اس میں ہیروئین ڈال دی جائے اور کسی کو بے گناہ کال کوٹھری میں بند کری دیاجائے

، تحقیقات جاری ہیں جو بھی جرم میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے دولت مشترکہ کے کھیلوں میں شاندار کارنامے انجام دیئے ہیں لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے سہولیات کی کمی کابھی شکوہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ بہتر ہے عمران خان لاہورمیں جلسے کے لئے کھیل کامیدان تباہ کرنے کی بجائے کوئی اور جگہ کا انتخاب کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سہولیات دینے کا عزم ظاہر کی ہے۔ امید ہے کہ صوبائی حکومتیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…