انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 6روپے سستا ہوگیا

11  اگست‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی  ڈالر کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں یہ خبر رپورٹ ہونے تک 5 روپے 91 پیسے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر

216 روپے پر آ گیاہے ، 10 روز میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن طور پر 24 روپے کمی ہو چکی ہے ۔دوسری جانب تاجر رہنما چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان وصدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن کہا ہے کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں اور بروقت اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 250روپے سے واپس221روپے کی سطح پر آچکاہے اور اس میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈالر نہ گرتا تو حکومت مزید کمزور ہوجاتی اور ملک زبردست عدم استحکام کے بعد انتشار کا شکار ہوجات ملک کو انارکی سے بچانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے فارن ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی مانیٹرنگ شروع کرنے اور منافع خوری میں ملوث کئی کمپنیوں کو اربوں روپے کے جرمانے عائد کرنے سے ڈالر کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ رک گیا اور روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوگیا ۔ڈالر کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کو بچانے کیلئے انتہائی ضروری تھی۔ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں اورشربا مہنگائی میں بھی کمی آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…