عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،شہزاد اکبر لندن گئے اور خفیہ معاہدہ کیا، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے، مصدق ملک

4  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت مصدق ملک نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں، عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،عمران خان نے گورنر سٹیٹ بنک لگایا، انہوں نے ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا، گورنر سٹیٹ بنک عمران خان

نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟ ،چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟،عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،شہزاد اکبر لندن گئے اور خفیہ معاہدہ کیا، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،یہ ایک بین الاقوامی کٹھ پْتلی ہے ،کالادھن سے پارٹی بنائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو شوکت خانم دکھایا اور چندہ لے لیا ،عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بنک لگایا اس نے سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔ انہوںنے کہاکہ کیا اسٹیٹ بنک بھی جھوٹ بول رہا ہے جس کا سربراہ عمران خان نے لگایا ،اگر یقین نہیں آرہا تو مدثر نظر کی ویڈیو ہی سن لیں ،ہم کہتے تھے عمران خان کٹھ پْتلی وزیراعظم ہے اب پتا چلا کہ وہ کس کا کٹھ پْتلی تھا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مرزا شہزاد اکبر کدھر ہیں ؟،لندن جاکر ایک خفیہ معاہدہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عارف نقوی نے دو ملین پاؤنڈ دے دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی اے ٹی ایمز ہیں اور کہتے ہیں صاف چلی شفاف چلی ،جو بیان حلفی جھوٹا دے اس کو ملک کیسے چلانے دیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ ایک شخص جس نے نوسربازی کا نظام بنایا ہو اس کے اردگرد ہرشخص مشکوک ہو ،عمران خان سب سے پہلے ایک سکیم میں کالادھن صاف کروایا۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کالے دھن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مختلف سکیمیں متعارف کرائیں، عمران خان نے غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے فنڈز وصول کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، قانون کے مطابق چلیں گے اور کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے، فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئیں، پی ٹی آئی کے سربراہ نے ہسپتال

اور خیرات کے نام پر دیا گیا پیسہ سیاست کے لئے استعمال کیا۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 350 سے زائد کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈ وصول کیا، انہوں نے اسرائیل ، بھارت اور دیگر ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اسے سیاست کیلئے استعمال کیا ، باہر کے لوگوں سے پیسہ لے کر کیا عمران خان صادق اور امین رہ سکتے ہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے غیر ملکیوں سے فنڈ اکٹھا کر کے

غیر قانونی کام کیا ہے جو پاکستان کے آئین کے خلاف ہے۔پی ٹی آئی کی پارٹی کالے دھن سے چلی ، کبھی وہ شوکت خانم کے نام پر خیرات لیکر سیاست کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہسپتال کیلئے لیا گیا چندا بھی سیاست کے لئے استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کالا دھن سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا دھن ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کے مطابق سٹیٹ بینک کی غلط رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے

فیصلہ دیا ہے ان کے نزدیک ہر ادارہ اور سیاستدان جھوٹا ہے صرف یہ سچے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ برطانوی صحافی نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ اور ان کے دست راست عارف نقوی کے حوالے سے ایک کتاب ’’دی کی مین ‘‘تحریر کی ہے جس میں اس حوالے سے جامع تفصیلات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی غیر ملکی شہری اور نہ ہی غیر ملکی کمپنی سے فنڈ وصول کر سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ میں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقوم کی تفصیلات کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں بحریہ ٹائون سے حاصل کی گئی 450کنال اراضی کو کابینہ کے سہارے پر ریگولرائز کرایا گیا کیا یہ کالا دھن نہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے لگایا ، کیا وہ جھوٹ بول رہے ہیں ،؟عمران خان نے جنہیں گورنر سٹیٹ

بینک لگایا انہوں نے ہی ان کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا ، فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ شہزاد اکبر لندن گئے اور انہوں نے خفیہ معاہدہ کیا ، اربوں روپے حکومت پاکستان کو ملنا تھے وہ خفیہ معاہدے کے تحت ملک ریاض کو ملے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت قانون کو فالو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، قانون کے مطابق فیصلے کریں گے اور کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…