منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

لاہور( این این آئی)سپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سپیشل سینٹرل کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ ملکیتی اثاثے قرق کردئیے ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی قرق کردی گئی ہے اور ان کی قرقی کا آرڈر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں کے شیئرز اور 29 بینک اکائونٹس کو بھی قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر سلیمان شہباز کی دیگر جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت کو پیش کرے۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…