چوہدی شجاعت جیسا سیاستدان کوئی دوسرا نہیں ، عمران خان کا پرانا بیان وائرل ہوگیا

23  جولائی  2022

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے گئے خط نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی پوری کایا ہی پلٹ دی۔چوہدری شجاعت کا خط سامنے آنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگیا اور

ڈپٹی اسپیکر نے (ق) لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کردیا۔اس تمام صورتحال میں سوشل میڈیا پر عمران خان کا چوہدری شجاعت حسین کے لیے ماضی میں دیا گیا بیان وائرل ہوگیا۔عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ چوہدری صاحب پاکستان کے وہ سیاستدان ہیں جن کے پاس جو اسکلز ہیں وہ شاید ہی پاکستان کے کسی اور سیاستدان کے پاس ہوں ہمارا اس آپ کے اور آپ کے خاندان کے اوپر پورا اعتماد ہے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاق سے نکالے گئے عمران خان پر پنجاب اسمبلی اراکین نے بھی عدم اعتماد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے ملکی تاریخ میں اتحادی جماعت کا دوبارہ وزیراعلی منتخب کرانے کا پہلا اور منفرد اعزاز حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ چویدری شجاعت کے جمہوری کردار سے پنجاب میں غیر جمہوری سوچ کو شکست فاش ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…