پی ٹی آئی کے ممبران پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینگے ،تہلکہ خیز دعویٰ

20  جولائی  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت

انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی ۔ رکن اسمبلی زینب عمیر کی جانب سے دائر درخواست میں شہباز شریف ،اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق قانون سازی نہیں کی گی ،پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے الیکشن کے لیے ممبران کی بولیاں لگ رہی ہیں ،اراکین اسمبلی کو50,50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہیں ،پولیس کے ذریعے اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔استدعا ہے عدالت ہارس ٹریڈنگ روکنے اور قانون سازی کا حکم دے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…