اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کی کونسی آڈیو چیف الیکشن کمشنر کے ہاتھ لگ گئی؟تہلکہ مچ گیا، بنی گالہ میں کھلبلی

datetime 20  جولائی  2022 |

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نااہل ہوسکتے ہیں، عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کیلئے

عمران خان نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو ہے اور وہ وقت آنے پر ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔ پروگرام میں شریک سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کنور دلشاد مفروضوں پر مبنی باتیں کررہے ہیں، کنور دلشاد پچھلے کچھ عرصہ سے یکطرفہ تبصرے کررہے ہیں، پروگرام میں شریک مظفر گڑھ حلقہ 273سے تحریک انصاف کے امیدوار یاسر خان جتوئی نے کہا کہ پولنگ کے روز واقعات کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی مگر کسی نے ہماری بات نہیں سنی، ن لیگ نے اپنی شکست دیکھ کر پانچ بجے تشدد شروع کردیا تھا، سجاد حسین پر تشدد کے بعد پولیس اسے اسپتال لے گئی تھی، پانچ سے آٹھ بجے تک ایم این اے، ن لیگ کے امیدوار نے وہاں بیٹھ کر اپنی مرضی سے مہریں لگائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…