( ن) لیگ کو جھٹکے پہ جھٹکا ،استعفوں کی لائن لگ گئی،ایوان اقتدار میں لرزہ طاری

17  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ مزید دو سے تین ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس

صوبائی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو گئی ، اراکین اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد172، 172 اراکین ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے اراکین کی تعداد گزشتہ روز تک 176تھی تاہم لیگی رہنما کاشف محمود نااہل ہونے ، فیصل انصاری ، جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کی جانب سےپرویز الٰہی  کی حمایت کے اعلان کے بعد اکثریت برابری کی سطح پر آگئی ہے تاہم اب فیصلہ ہونے والے ضمنی الیکشن پر منحصر ہے جس جماعت کے امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہوں گے وہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں الیکشن سے کچھ لمحے پہلے ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ایک اور اہم ترین ساتھی نے پارٹی کیخلاف بغاوت بلند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخاب شروع ہو چکا ہے ، ن لیگ کے متعدد رہنمائوں نے پارٹی سے بغاوت کر دی ہے اس وقت اتحادیوں کی صوبائی حکومت بدترین بحران کا شکار ہے۔ جلیل شرقپوری کے مستعفی ہونے کے بعد ناروال سے منتخب ہونے والے لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کر دی۔قبل ازیں ن لیگ کی لاہور سے وکٹیں گرنا شروع، سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…