واٹس ایپ کا جعلی ورژن، ایپ سربراہ نے صارفین کو خبردار کردیا

13  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سکیورٹی مسائل

ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن دکھائی دیا ہے جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری سکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپا ہوا میلویئر (سافٹ ویئر) دریافت کیا ہے جس میں ’Hey WhatsApp‘ اور دیگر شامل ہیں جسے ’HeyMods‘ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے جعلی ورژن لوگوں کے فون میں ذاتی معلومات چوری کرنے کی اسکیم تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی آئندہ ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے HeyMods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔صارفین کے ڈیٹا کو لاحق سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سربراہ واٹس ایپ نے زور دیا ہے کہ صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…