جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 28  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی کو گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے جس کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے

جس کے باعث دن کے اوقات میں کراچی میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں اور کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ، 30 جون یعنی جمعرات سے پاکستان میں داخل ہوں گے اور اسی دن سے شہرقائد میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش متوقع ہے اور 2 جولائی سے کراچی میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم ملک کے جنوب، سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جس کے تحت 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے، بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پراثرانداز ہوں گی اور ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…