جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں این اے پی کو پتہ چل گیا، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم والوں کو بھی پتہ چل جائے گا۔ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی سازش سےعمران خان کےخلاف عدم اعتماد لایا گیا،اے آروائی کے مطابق اب عمران خان کی سیاست تحریک عدم اعتماد اور سازش سے بڑی ہے۔سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی سندھ میں انتخابات کےدوران دو افرادجاں بحق ہوگئے،ایم کیو ایم نےکہا کہ کل سندھ کےانتخابات میں بیلٹ باکسزکو اٹھا کرلےگئے، نوابشاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اغوا کیا گیا، سوات میں اے این پی کو تو پتہ لگ گیا ہے،ایم کیو ایم کو بھی پتہ لگ جاناچاہیے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار کر 13 جماعتی اتحاد کو شکست سے دو چار کیا تھا جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، مخالفین نے ایک دوسرے پر دھاندلی اور تشدد کے الزامات عائد کئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی ٹاؤن کمیٹیوں کے نتائج کو روک لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…