پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی سکول ٹیچر کو پاکستانی نوجوان سے دوستی مہنگی پڑ گئی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھارتی اسکول ٹیچر کودوستی مہنگی پڑگئی۔پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی واہگہ بارڈر پر بھارتی پولیس نے اسے حراست میں لے کر دارلامان بھجوا دیا۔بھارتی پولیس سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی کو

دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے اور تحقیقات شروع کردیں۔روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی شائع خبر کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اسکول ٹیچر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لاہور کے ایک نوجوان سے دوستی کر لی۔بعد میں یہ دوستی شادی کے عہد وپیماں میں بدل گئی۔ خاتون نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور تمام دستاویزات پوری کرنے کے بعد پاکستان کا ویزہ حاصل کر لیا۔14 جون کو مذکورہ خاتون گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل پڑی۔ گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کروادی جس نے تمام ہوائی اڈوں، ریلوے بکنگ سنٹرز اور بارڈر حکام کو الرٹ کر دیا۔جمعرات کے روز جب وہ واہگہ بارڈر پر پاکستان جانے کے لئے امیگریشن کاونٹر پر پہنچی توحکام نے اس بارے میں فوری طور پر مدھیہ پردیش پولیس کو آگاہ کردیا جس نے اسے حراست میں لینے کا کہا۔امیگریشن حکام نے اسے مقامی دارالامان پہنچا دیا جہاں سے اسے گزشتہ روز مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے کردیا گیا۔دریں اثنا مدھیہ پردیش پولیس واقعہ کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین بھسین کا کہنا ہے کہ خاتون کو پاکستان سے نامعلوم نمبروں سے فون کالز مل رہی تھیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…