یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں اربوں روپے کی کمی رمضان المبارک میں بڑے نقصان کا اندیشہ

14  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورزنے کہاہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں 3 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو رمضان المبارک میں بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں 7 ارب روپے کی سیل ہوئی تھی، اشیا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماہ رمضان 10 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ آئٹمز کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے سیل میں کمی ہوئی جبکہ سبسڈائزڈ آئٹمز کی عدم دستیابی بھی سیل کی کمی کی وجہ قرار بتائی ہے۔آٹا، گھی اور دیگر 19 سبسڈائزڈ اشیا کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا، بدانتظامی کی وجہ سے فرنچائز مالکان کو بروقت اشیا کی ترسیل نہیں کی گئی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ فرنچائز مالکان کو 5 کروڑ روپے پیشگی جمع کرائے جانے کے باوجود اشیا فروخت کیلئے نہیں دی گئیں، فرنچائز مالکان احتجاج کرتے ہوئے ہیڈ آفس پہنچ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…