جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ووٹنگ سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ،شریک اراکین کی تعداد سامنے آگئی

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں 176 ارکان قومی اسمبلی شریک ہوئے جب کہ متحدہ اپوزیشن کا ایک رکن قومی اسمبلی چلا گیا اس طرح اپوزیشن کے کل ارکان کی تعداد 177 ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 22 منحرف ارکان بھی پارلیمنٹ لابی میں موجود تھے۔متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کے علاوہ کوئی اور چیز زیر بحث لائی گئی تو وہ توہین عدالت ہوگی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ کل عمران خان نے اپنے خطاب میں عدم اعتماد کی ووٹنگ کا اعلان کیا، تقاریر اور بحث کے دن ختم ہوچکے، آج صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، اس کے علاوہ تمام ایجنڈا غیر قانونی، غیر آئینی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے، اگر یہ دوبارہ آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق کاکہناہے کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ آئین اور قانون کی پابندی فرض ہے، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ووٹنگ کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا جب کہ احتجاج ہر جہموری پارٹی کا حق ہے۔دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ توقع کر رہے ہیں آج آئین کی حکمرانی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…