متحدہ اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کا انتخاب ایجنڈا میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

  جمعرات‬‮ 31 مارچ‬‮ 2022  |  23:44

اسلام آبادم (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کا انتخاب ایجنڈا میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ا س ضمن میں اپوزیشن نے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔ درخواست میں اپوزیشن نے مطالبہ کیاکہ سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈا میں شامل کیا جائے۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست سردار ایاز صادق ، نوید قمر اور شازیہ مری نے جمع کرائی،درخواست قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کے انتخاب کو ایجنڈا میں شامل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈا پر ہونا چاہیے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎