سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے،چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کی جانب سے لیڈروں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ

13  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں اچھا ہوتا کہ سورۃ الحجرات

کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر وزیر اعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔صدر مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم ہے ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…