پاکستان پر دہشت گرد حملے کو ایران پر حملہ سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر داخلہ

14  فروری‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مالی وسائل کی شدید قلت سے افغانستان میں جلدانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،اقوام عالم کو انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے،پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی، غیرقانونی انسانی امیگریشن اورمنشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فینسگ کا کام جلد مکمل ہونا ضروری ہے،

مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کے بہت مشکور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی نے ملاقات کی ہے ۔وزیر داخلہ کی قیادت میں ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ پاک ایران بارڈر پر فینسگ کاکام جلد سے جلدمکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر قانونی انسانی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو بھی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور زائیرین کو سہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہناتھا مالی وسائل کی شدید قلت سے افغانستان میں جلدانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ اقوام عالم کو انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ خطے میں پائیدارامن اورافغان عوام کی فلاح کے لئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہیگا۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی۔

غیرقانونی انسانی امیگریشن اورمنشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فینسگ کا کام جلد مکمل ہونا ضروری ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کے بہت مشکور ہیں۔ ایرانی وزیرداخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی کا کہناتھا دہشت گردی واقعات میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت

ہے۔ایران پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتاہے۔ دہشت گردی میں ملوث گروپ اور عناصرانسانیت کے دشمن ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا پاکستان اورایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دریں اثناء ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورایران کے درمیان باہمی تعلقات کو ہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل

دئیے جائیں گے۔ پاک ایران بارڈرز پر مارکیٹس قائم کی جائینگی،بارڈر ٹرمینلزکی تعداد کو بڑھایا جائیگا۔ ڈاکٹراحمد وحیدی کا کہناتھا ایران پاکستان پر حالیہ دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ پاکستان پر دہشت گرد حملے کو ایران پر حملے کے برابر سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی اورانتہائی دیرینہ ہیں۔ دوطرفہ مذاکرات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ایران کے 9 رکنی وفد کی قیادت وزیر دا خلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…