عامر لیاقت کی سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے؟

12  فروری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی محبت ہوگئی تھی۔عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور خود انہوں نے کئی حیران کن انکشاف کیے۔

پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سے سوال پوچھا آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟ دانیہ نے کہاکہ مجھے عامر لیاقت سے بچپن میں پیار ہوا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں۔دانیہ نے مزید کہا جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگاکر دکھادیا کرتے تھے۔ نادر علی نے کہا اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟عامر لیاقت اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ بشری اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لیکر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبی نے

مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فورا چلی گئی تھیں۔ لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔ 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبی کے پاس ہے۔نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…