پنجاب میں پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف حکومت کا سخت اقدامات کا اعلان ،گورنر نے آرڈیننس پر دستخط کر دئیے

21  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب اموویبل پبلک پراپرٹی آرڈیننس 2022 پر دستخط کر دیئے جبکہ صوبائی محکمہ بلدیات نے اموویبل پبلک پراپرٹی آرڈیننس 2022 کا گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری

محمدسرور نے پنجاب اموویبل پبلک پراپرٹی آرڈیننس 2022 پر دستخط کر دیئے جبکہ اس حوالے سے گور نر چوہدری محمدسرور نے بتایا کہ آرڈننس کے تحت تجاوزات کرنے والے کیخلاف متعلقہ آفیسر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا آر ڈننس کے تحت ڈویژنل کمشنرز کو سول جج کے اختیارات بھی تفویض کر دیئے ہیں ،تجاوزات کرنے والے شخص کو جرمانہ یا سزا کا فیصلہ متعلقہ کمشنر کرنے کا اہل ہوگا ،بورڈ آف ریونیو تجاوزات کے کیسز کو ایک کمشنر سے دوسرے کے سپرد کرنے کا اہل ہوگا۔تجاوزات کرنے والے کو دو مرتبہ سات روز کا نوٹس دیا جائے گا چودہ روز میں متعلقہ آفیسر کے روبرو پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی ہوگی صوبہ بھر میں متعلقہ انتظامیہ خصوصی سکواڈذبنانے کی اہل ہوگی تجاوزات کرنے والے کیخلاف متعلقہ آفیسر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…